اسحاق ڈار اور سینیگال کے وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سینیگال کے وزیر خارجہ شیخ نیانگ سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ، دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے کثیرالجہتی فورمز، بالخصوص اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر جاری تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق کیا۔