اسلام آباد میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، غیر ملکی ملزمان اڈیالہ اور اٹک جیل منتقلی کا فیصلہ

اسلام آباد (احسان بخاری / سپیشل رپورٹر) وفاقی دارالحکومت اسلام اباد میں غیر قانونی کال سینٹرز سے گرفتار ہونے والے ملزمان کو اڈیالہ،اٹک جیل منتقل کرنے ، ایف ائی اے کی کارکردگی ائندہ بھی کال سینٹروں پر کریک جاری رکھنے کا فیصلہ ، وفاقی دارالحکومت اسلام اباد میں غیر قانونی کال سینٹرز اور فحش مواد کہ انٹرنیشنل نیٹ ورک چلانے والے مافیا کے خلاف ایف ائی اے اور این سی سی ائی اے مشترکہ اپریشن گلبرگ گرین ہاؤسنگ سوسائٹی ائی ٹین نے مجموعی طور پر دو کاروائیاں کی گئی گلبرگ گرین ہاؤسنگ سوسائٹی میں.

جو ملزمان گرفتار ہوئے ان میں چائنہ کے 42 انڈونیشیا کے 34 ویتنام کے 208 افراد شامل تھے 120 افراد کے خلاف این سی سی ائی نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے مقدمہ درج کیا ایف ائی اے نے فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ذرائع کے مطابق تمام ملزمان کو ایف سی ایل فارن کنٹرول لسٹ میں شامل کر دیا گیا ائندہ انہیں پاکستان کا ویزا نہیں ملے گا دوسری جانب وزارت داخلہ یہ ہدایت ہے کہ 15 دنوں میں ملزمان کو واپس بھیج دیا جائے.

اس حوالے سے ایف ائی اے نے عدالتی احکامات بھی حاصل کر لیے ہیں تاکہ ملزمان کو ڈیپورٹ کیا جا سکے جبکہ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے مقدمہ میں ملزمان کو کیس کا سامنا کرنا پڑے گا دوسرا مقدمہ ایف ائی اے نے ائی ٹین میں چھاپا مار کر اکبر فلور ملز کے اندر کال سینٹر چلایا جا رہا تھا جس میں 68 ویتنام 71 انڈونیشیا 47 تھائی لینڈ اور 22 چائنہ سمیت دیگر 24 افراد شامل تھے جبکہ اس گینگ میں 52 عورتیں بھی تھیں جن کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جبکہ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے ان ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تمام ملزمان کو اڈیالہ جیل اور اٹک جیل میں منتقل کر دیا جائے گا