اسلام آباد (احسان بخاری/سپیشل رپورٹر) کسٹم اسلام آباد میں 5لاکھ رشوت کا معاملہ ایف بی آر نے کلکٹر کسٹم تبدیل کردیا نئے کلیکٹر کسٹم معین الدین وانی نے چارج سنبھال لیا ہے ایف آئی اے نے رشوت کے الزام میں سپرنٹنڈنٹ کسٹم سمیت تین ملزمان کو جیل روانہ کردیا ، ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن نے کسٹم انسپکٹر شاہ زیب کرسٹوفر اور سپرنٹنڈنٹ فخر گوندل کو موٹر سائیکل کمپنی علی ٹریڈنگ کے کیس میں ملزمان سے پچاس لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی.
کسٹم انسپکٹر شاہ زیب کو موقع سے گرفتار کلیا تھا ملزمان نے دوران تفتیش کسٹم افسران اہلکاروں کے بارے میں اہم انکشافات کئے جس پر ایف آئی اے تاحال خاموش ہے جبکہ ملزمان کو تفتیش کے بعد جیل روانہ کردیا گیا جبکہ دوسری جانب کلکٹر کسٹم رضوان صلابت کو ایف بی آر نے تبدیل کردیا ان کے تبادلے کا نوٹیفکیشن 13اگست کو جاری ہوا تھا ایف آئی اے میں پانچ لاکھ روپے رشوت کے معاملے میں ایف آئی اے مصروف تفتیش ہے، کلیکٹر کسٹم رضوان صلابت نے جمعرات کے روز چار چھوڑ دیا اور نئے کلیکٹر معین الدین وانی نے چار سنبھال لیا ہے.

