اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی ، ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال اور امن و استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، پاک امریکہ دوطرفہ تعاون اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی ، پولیس آفیسرز کے باہمی پروگرامز و ٹریننگ سے متعلق گفتگو بھی کی گئی۔
ملاقات میں منظم جرائم، منشیات اور انسانی سمگلنگ کے خلاف باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ، امریکی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے فیلڈ مارشل کے مثبت سفارتی کردار کی تعریف کی، اس موقع پر وفاقی سیکرٹری داخلہ بھی موجود تھے۔

