قاہرہ (ویب ڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ سرکاری دورے پر مصر میں ہیں، جہاں انہوں نے قاہرہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی ، چینی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، صدر شی جن پنگ نے خطے میں مشترکہ سلامتی کے قیام کے لیے جامع حل پر زور دیا۔
چینی صدر نے کہا کہ چین مشرق وسطیٰ میں نیا سیکیورٹی نظام تشکیل دینے کے لیے علاقائی ممالک کی حمایت کرتا ہے، مشرق وسطیٰ کے عوام کو اپنے معاملات کا خود مالک رہنا چاہیے ، شی جن پنگ نے کہا کہ خطے کے عوام کو بیرونی مداخلت مسترد کرنی چاہیے، مسئلہ فلسطین مشرق وسطیٰ کے معاملے کا مرکز ہے، اسے نظر انداز یا پسِ پشت نہیں ڈالا جانا چاہیے۔

