اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت میں زیر سماعت وفاقی وزیر فواد چوہدری کی نااہلی کے لیے دائر کیس میں درخواست گزار سمیع ابراہیم نے کیس واپس لینے کی استدعا کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزار سمیع ابراہیم کے وکیل نے استدعا کی کہ ہم درخواست واپس لینا چاہتے ہیں، چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ واپس کیوں لینی ہے ؟،جس پر وکیل نے کہاکہ مجھے ہدایات دی گئی وہ خود لاہور چلے گئے ہیں،ڈپٹیباٹارنی جنرل سید طیب شاہ نے کہا کہ اگر پٹشنر واپس لینا چاہتے ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں،عدالت نے سماعت 18جنوری تک کیلئے ملتوی کردی۔درخواست گزار کی کیس واپس لینے کی استدعا پر فیصلہ آئندہ سماعت پر ہوگا۔یاد رہے کوزیر فواد چوہدری اور سمیع ابراہیم جھگڑا بھی ہوا تھا.
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">