اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) و فاقی وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کا قومی کانفرنس برائے موسمیاتی چیلنجز میں کلیدی خطاب.وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ ملک کا آئی ٹی کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے، ڈیٹا مؤثر استعمال سے ڈہی پائیدار ترقی ممکن ہے پالیسی اور فیصلہ سازی میں ڈیٹا کلیدی کردار ادا کرتا ہے ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ ایک انقلابی قانون سازی ہے جو ڈیٹا ایکسچینج اور انٹرآپریبلٹی کا نظام قائم کرے گا وزیراعظم شہباز شریف خود ماحولیاتی چیلنجز کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور متعلقہ اجلاسوں کی صدارت کرتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ ہم نے آئی ٹی، ڈیٹا اور ٹیکنالوجی کے ذریعے ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے پانچ نکاتی فریم ورک تیار کیا ہے ہم نے کلائمیٹ ایگری ٹیک کے لیے خصوصی نیشنل انکیوبیشن سینٹر قائم کیا ہےIGNITE کے ذریعے نوجوان انوویٹرز کو ریسرچ، انکیوبیشن، اور کمرشلائزیشن کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ ایک سازگار ماحول فراہم کرنا ہے جہاں اسٹارٹ اپس ترقی کریں پاکستان اسٹیک کا قیام نوجوان انوویٹرز کو حکومتی ڈیٹا سے جوڑ کر نئی راہیں کھولے گا .

