اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کا گوادر یونیورسٹی اور پاک چائنا انسٹیٹیوٹ کا دورہ وفاقی وزیر نے تعلیمی اداروں کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا گوادر یونیورسٹی میں تدریسی و انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی اجلاس میں پرو وائس چانسلر ڈاکٹر منظور احمد بلوچ نے تفصیلی بریفنگ دی ،وفاقی وزیر جنید انوار نے کہا کہ چوھدری گوادر میں اعلیٰ تعلیم کا فروغ قومی ترقی کے لیے ناگزیر ہے ،حکومت تعلیمی اداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی ،مقامی نوجوانوں کو جدید فنی تربیت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، میری ٹائم شعبے کی تدریس کے لیے وزارت رضاکارانہ خدمات فراہم کرے گی، پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے،انہوں نے کہا کہ گوادر میں فنی مہارت کے فروغ سے نوجوانوں کو بااختیار بنایا جا سکتا ہے ۔

