اسلام آباد (سپیشل رپورٹر ) ایف آئی اے نے وزارت امور کشمیر کے افسران کی مبینہ ملی بھگت سے جہلم میں کشمیری پناگزینوں کے لیے مختص پلاٹوں کی غیر الاٹمنٹ اور ریکارڈ میں میں رد و بدل کے مقد مہ میں تفتیش سست روی کا شکار ملوث با اثر تحصیل دار ملزم ند یم برتھ کے وارنٹ گر فتاری جاری ہوئے ایک ہفتہ گزر گیا ایف آئی اے تاحال گر فتار نہ کر سکی مقد مہ دو ماہ قبل درج ہوا گر فتار ملزمان ناصر حیات،، مقصود احمد اور اسسٹنٹ اکاؤنٹ آفیسر عبداللّٰہ خان کی عدالت نے ضمانت منظور کر لی،ایف آئی اے نے تحصیل دار ملزم ند یم برتھ جو کہ و فاقی وزیر ، اور صوبائی وزیر کا قریبی عزیز ہے کہ وارنٹ گر فتاری ایک ہفتہ قبل لئے تھے۔
مقدمہ میں گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ رجسٹریاں سب رجسٹرار ندیم برتھ نے کیں جو حکومتی وزرا کا قریبی عزیز ہے ،ایف آئی اے اینٹی کرپشن کے مقد مہ درج کیا تھا کہ کشمیری پناہ گزینوں کو راٹھیاں کالونی، جہلم میں وزارت برائے کشمیر و گلگت بلتستان امور کی طرف سے الاٹمنٹ کی گئی تھی۔مذکورہ الاٹمنٹ ابتدائی الاٹمنٹ ڈیڈ کے مطابق صرف کشمیری مہاجرین کے لیے تھیں۔ عدالت میں تین گر فتار ملزمان نے در خواست ضمانت دائر کی جو منظور کر لی گئی دوسری جانب ایف آئی اے نے با اثر تحصیل دار ملزم ند یم برتھ کے وارنٹ گر فتاریتو لے لئے لیکن ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود گر فتار نہ کر سکی کیپیٹل نیوز پوائنٹ کو ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزم کا ایف آئی اے کے کسی با اثر افسر سے رابطہ ہواہے ایف آئی اے نے اس کو عبوری ضمانت کروا کر مقد مہ میں پیش ہونے کا کہا ہے مقد مہ کو درج ہوئے دو ماہ گزر گئے ہیں۔

