اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کی ہدایت پر فیری سروس کے اجرا کی کوششیں تیز ڈی جی پورٹس اینڈ شپنگ کی وزیر بحری امور کو فیری سروس کے لائسنس کے اجراء پر بریفنگ دی وفاقی وزیر کی وزارتِ بحری امور کو فیری سروس جلد شروع کرنے کی ہدایت کی .وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا کہ فیری لائسنس کا اجرا چھ ماہ کے بجائے ایک ماہ میں ہوگا لائسنسنگ کے عمل کو ڈیجیٹل اور سنگل ونڈو نظام میں منتقل کریں گےغیر ضروری تاخیر ختم کرکے فوری فیصلے کیے جائیں فیری آپریٹرز کے لیے ہر ممکن سہولیات فراھم کریں گےبینک یا انشورنس گارنٹی، دونوں کے آپشنز پر غور ہوگا فیری سروس زائرین کے لیے سستا، محفوظ اور قابلِ اعتماد ذریعہ بن سکتی ہےایران، عراق جانے والے زائرین کے لیے نیا سفری متبادل دستیاب ہوگا کاروباری برادری کے خدشات دور کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ فیری سروس سے سیاحت، کاروبار اور مذہبی سفر کو فروغ ملے گاپرائیویٹ آپریٹرز اور متعلقہ اتھارٹیز سے مشاورت جاری ہے ابتدائی تجرباتی مرحلے کے لیے روٹس اور فریم ورک تیار کیے جا رہے ہیں چند ہفتوں میں فیری سروس کا روڈ میپ جاری کریں گے۔

