اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے شہداءنے ملک و قوم کی حفاظت کے لئے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنے جانیں پیش کیں،اسلام آباد میں وقوع پذیر ہونے والے 97فیصد بڑے کیسز کو ریکارڈ ٹائم پر حل کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکیا گیا، فرض کی راہ میں عظیم قربانیاں پیش کرنے والے شہدا ءہمارا فخر ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کواسلام آباد پولیس کے شہداءکو خراج عقید ت پیش کرنے کے لئے پولیس کمیونٹی سنٹر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیرمملکت کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔تقریب میں چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا،آئی جی اسلام آباد سیدعلی ناصررضوی ،اسلام آباد پولیس کے افسران و جوانوں سمیت شہدائے پولیس کے اہلخانہ وبچوں ،تاجربرادری کے نمائندگان اور سول سوسائٹی کے اراکین نے شرکت کی۔طلال چوہدری نے سینئر پولیس افسران کے ہمراہ شہداکے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ تقریب میں اسلام آباد پولیس کے شہداءکی ملک و قوم کے لئے لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
تقریب کے شرکاءکو شہدائے پولیس پر فلمائی گئی ڈاکیومنٹریز اور ویڈیوز بھی دکھائی گئیں۔ اس موقع پروزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے شہدانے ملک و قوم کی حفاظت کے لئے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنے جانیں پیش کیں،ان کی ملک و قوم کے لئے یہ قربانیاں ہمیشہ سنہرے حروف میں یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ یوم شہداءپولیس “شہدا ءکی قربانی کو خراج تحسین پیش کرنے اور تجدید عہد کا دن ہے، شہدا نے اپنا آج قربان کر کے ہمارا کل محفوظ بنایا ہے،شہدااسلام آباد پولیس کی قربانیوں کی بدولت وفاقی دارلحکومت اسلام آباد دنیا کا محفوظ ترین شہر قرار پایا۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں وقوع پذیر ہونے والے 97فیصد بڑے کیسز کو ریکارڈ ٹائم پر حل کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکیا گیا،میں فخر سے کہہ سکتا ہو کہ اسلام آباد پولیس پاکستان کی تمام پولیس میں اول نمبر پر ہے،فرض کی راہ میں عظیم قربانیاں پیش کرنے والے شہدا ءہمارا فخر ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سیدعلی ناصررضوی نے کہا کہ شہدا پولیس کے عظیم احسانات اور قربانیاں لازوال ہیں،ہم دکھ سکھ کی ہر گھڑی میں شہدا ءکے اہلخانہ کے ساتھ کھڑے ہیں،
اسلام آباد پولیس کے 67شہدا ءنے فرض کی راہ میں اپنی جانوں کی قربانیاں دیں،ہم فرض کی راہ میں لازوال قربانیاں پیش کرنے والے شہدا ءکے بچوں کے وارث ہیں۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے شہداءکی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں،ملک کے امن کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے بہادر سپوت اسلام آباد پولیس کا قابل فخر سرمایہ ہیں،انہی شہداءکی قربانیوں کی بدولت ہم چین کی نیند سوتے ہیں

