تھانہ چکلالہ ،8 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا چوکیدار گرفتار

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)تھانہ چکلالہ نے ،8 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا چوکیدار گرفتار۔تفصیلات کے مطابق چکلالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے8 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے چوکیدار کو گرفتارکرلیا،مدعی مقدمہ کے مطابق زیر حراست شخص نے زیر تعمیر مکان میں لے جاکر زیادتی کی،چکلالہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملوث شخص کو حراست میں لے لیا،ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کاکہنا تھا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، بچوں پر تشدد یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔