اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے دورہ سوات کے موقع پر بی آئی ایس پی سوات کے دفتر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے خواتین سے براہ راست ان کے مسائل دریافت کئے اور ضروریات پر گفتگو کی۔ حالیہ سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور طوفانی بارشوں سے صوابی، دیر، کاغان اور بونیر کے اضلاع میں خصوصی طور پر چیئرپرسن روبینہ خالد نے متاثرین کی فوری امداد اور بحالی کی سرگرمیوں کی بذات خود نگرانی کی۔ دورے کے موقع پر سینیٹر روبینہ خالد نے بینظیر کفالت پروگرام اور بینظیر تعلیمی وظائف پروگرام کے حوالے سے بھی خواتین کے مطالبات پر رجسٹریشن کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں اور مقامی شہریوں میں امدادی سامان بھی تقسیم کیا۔

