آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہنے کا امکان

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔اتوار کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : نوکنڈی 43، دالبندین 41، بھکر اور سبی میں 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔