گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی چین کے قومی دن کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت

لاہور(سٹاف رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے چین کے 76ویں قومی دن کے موقع پر لاہور کے قونصل جنرلZHAO SHIREN(ژائو شیرین) کی دعوت پر بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں پہنچنے پر قونصل جنرل اور ان کی اہلیہ نے گورنر پنجاب کا استقبال کیا تقریب میں صوبائی وزرا، بیوروکریٹس، آئی جی پنجاب سمیت کاروباری شخصیات اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے سنائے گئے گورنر سردار سلیم حیدر خان نے چین کے عوام اور حکومت کو یومِ قومی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاک-چین دوستی وقت کے ساتھ ساتھ عظیم سے عظیم تر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین ہمارا ہمسایہ ہے اور اس کے ساتھ دوستی پر ہمیں ناز ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ صدر آصف علی کے ماضی اور موجودہ چائنہ کے دورے پاکستان کے لئے فائدہ مند ثابت ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک چائنہ کوریڈور دوستی کی عظیم مثال ہے۔پاکستان کی تاریخ اٹھا کر دیکھیں چین نے ہر محاذ پر پاکستان کو سپورٹ کیا اور ساتھ کھڑا رہا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل ژاؤ شیرین نے کہا کہ چین پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہے اور ہمیں پاکستانی عوام سے بے پناہ محبت ملی ہے۔