اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ملک کےبیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مسلسل خشک موسم اور فضا ئی آلودگی کے باعث مشر قی پنجاب کے ا ضلاع سمو گ کے زیر اثر رہیں گے،شہریوں کو ا حتیا طی تدا بیر ا ختیار کرنے کی ہدا یت کی گئی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردرہا۔جمعہ کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت مٹھی ، تربت ، شہید بینظیر آباد اور دادو میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

