اسلام آباد ایئرپورٹ تین کروڑ مالیت کی چاندی ، موبائل فونز کی سمگلنگ ناکام، ملزم کسٹم اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے فرار

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹر) دبئی سے اسلام آباد آنیوالے 3کروڑ روپے سے زائد مالیت کے موبائل، ایک من چاندی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی‘اسلام آباد ایئرپورٹ سے ملزم کسٹم کی مبینہ ملی بھگت سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا‘ کلکٹر کسٹم نے تین اہلکاروں کو معطل کردیا جبکہ سپرنٹنڈنٹ کسٹم کے خلاف کارروائی کے لئے ایف بی آر کو رپورٹ بھجوا دی گئی ۔ کسٹم ذرائع کے مطابق دبئی سے اسلام آباد آنے والی فلائٹ میں سوار ایک مسافر کا سامان کسٹم نے چیک کیا تو سامان سے ایک من (چالیس کلو) چاندی اور 62 آئی فونز برآمد ہوگئے کسٹم نے فوری طور پر سامان قبضہ میں لیا تو ملزم موقع سے سامان پاسپورٹ چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

کسٹم کی ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا تو چالیس کلو چاندی تھی جبکہ باسٹھ آئی فونز 17ماڈل شامل تھے جن کی مجموعی مالیت تین کروڑ پچاس لاکھ روپے بتائی جاتی ہے تاہم معاملے کی اطلاع کلکٹر کسٹم کے چلی گئی جبکہ چیف کلکٹر ایئرپورٹ نے سمگل شدہ سامان اور ملزم کے فرار ہونے کے معاملے پر نوٹس لیا جبکہ کلکٹر کسٹمز نے کسٹم کے تین کانسٹیبلوں خو معطل کرکے ہیڈ کوارٹر جبکہ سپرنٹنڈنٹ کسٹم کے خلاف رپورٹ بنا کر کارروائی یک لئے چیف کلکٹر اسلام آباد کو بھجوا دی چیف کلکٹر نے کاروائی کے لئے ایف بی آر کو رپورٹ بھجوا دی ہے تاہم ایئرپورٹ کسٹمز نے سمگلنگ میں ملوث ملزم یاسر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ملزم نے ابتدائی طور پر ضمانت حاصل کرلی.

تاہم وہ ابھی شآمل تفتیش نہیں ہوا کسٹم حکام معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں کہ موبائل فونز اور چاندی کی سمگلنگ کب سے جاری ہے ایئرپورٹ پر تعینات کسٹم انسپکٹرز کے موبائل سے بھی ڈیٹا لے کر معاملے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم ابھی تک ایئرپورٹ کسٹم سمگلنگ کے نیٹ ورک تک نہیں پہنچ سکے۔