دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف فوری و سخت کارروائی کی جائے، ڈی آئی جی افسران کو ہدایت

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی سید فرید علی نے سینٹرل زون کے بیٹ آفس کا دورہ کیا ترجمان سینٹرل زون کا کہنا ہے کہ بیٹ آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں افسران کے مسائل سنے اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔سیکٹر کمانڈر عاطف شہزاد نے آپریشنل و انتظامی امور بارے بریف کیا، ڈی آئی جی سید فرید علی کی نئے بھرتی ہونے والے کانسٹیبلز سے گفتگو کی اور نئے بھرتی ہونے والے افسران ادارے کا وقار برقرار رکھنے کی خصوصی ہدایت کی اور ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

جس کے بعد ڈی آئی جی سینٹرل زون سید فرید علی نے فیلڈ کا سرپرائز وزٹ کیا انھوں نے فیلڈ افسران کو ہدایات جاتی کیں کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف فوری و سخت کارروائی کی جائے مزید کہا کہ فوگ سیزن کا آغاز ہونے والا ہے،مصیبت میں مبتلا روڈیوزرز کی فوری و بروقت مدد کی جائے۔افسران کی کارکردگی کوسراہا، مزید بہتری سے کام کرنے کی ہدایت کی۔ ترجمان سینٹرل زون کا کہنا ہے کہ دورے میں سیکٹر کمانڈرعاطف شہزاد اور بیٹ کمانڈرز بھی موجود تھے.