جوہرآباد(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیرِ صدارت ڈی سی کمپلیکس جوہرآباد میں ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں سیکیورٹی، امن و امان کی صورتحال، انسدادِ دہشت گردی کےحوالے سے اقدامات، اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمدکی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، متعلقہ ضلعی محکموں کے افسران نے اپنے اپنے شعبوں سے متعلق رپورٹس پیش کیں اور آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے دی گئی تجاویز و سفارشات پر غور کیا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب غزالہ کنول، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو خوشاب عبدالستار خان ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آفیسر، سپیشل برانچ، سکیورٹی برانچ، سی ٹی ڈی، سیکرٹری آر ٹی اے ملک محمد طاہر،ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس خوشاب مرید عباس بُھٹہ، کسٹم، ٹریفک پولیس ،پنجاب ہائی وے، سمیت دیگر محکموں کے افسران شریک ہوئے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب غزالہ کنول اور اے ڈی سی آر عبدالستار خان نے ماہانہ ریونیو،ریکوری کارکردگی دیگرانتظامی اُمور کے حوالے سے بریفنگ دی۔اجلاس میں سول ڈیفنس آفیسر اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے غیر قانونی کاروبار اور پٹرول سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف بروقت کی جانے والی کارروائیوں بارے آگاہ کیا ۔

