اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سکیورٹی فورسز کو ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈی ائی خان میں پاک سکیورٹی فورسز کی ایک کامیاب کاروائی کے دوران 22 دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے ۔ملک دشمن عناصر کے خلاف یہ بڑی پیشرفت اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ہے انہوں نے کہا کہ سلام ہے ہمارے جوانوں کو جو دن رات وطن کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں خطرے میں ڈالتے ہیں انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ پاکستان امن، استحکام اور ترقی کے سفر پر اگے بڑھتا رہے گا۔

