وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن کے مطابق گورنمنٹ جامع گرلز ہائر سیکنڈری سکول ڈھوک کشمیریاں راولپنڈی میں ضلعی سطح کے سٹیم (STEM) مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلے میں ضلع راولپنڈی کی پانچ تحصیلوں راولپنڈی، گوجرخان، کہوٹہ، ٹیکسلا اور کلر سیداں کے پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات نے شرکت کی تقریب کے مہمانِ خصوصی ضیاء اللہ شاہ بخاری، ایم پی اے، پی پی – 10 اور راجہ محمد حنیف، ایڈووکیٹ، ایم پی اے، پی پی – 17 تھے، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈکوارٹر) میڈم عائشہ شفقت نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر حسن وقار چیمہ کی نمائندگی کی۔ اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر طارق محمود، ضلعی تعلیمی آفیسرز اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
سات رکنی ججز کمیٹی نے طلباء و طالبات کے ماڈلز کی جانچ کی اور اول، دوم اور سوم پوزیشن کے حامل طلباء و طالبات کا اعلان کیا۔ اول پوزیشن گورنمنٹ ہائی سکول مندرہ، دوم پوزیشن گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول چوآخالصہ اور تیسری پوزیشن گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلر سیداں نے حاصل کی سابق طالب علم چوہدری آفتاب نے تمام طلباء و طالبات کو تین تین ہزار روپے نقد انعامات دیے، جبکہ حکومتِ پنجاب کی جانب سے اول، دوم اور سوم پوزیشن کے حامل طلباء و طالبات کو بالترتیب 30 ہزار، 20 ہزار اور 10 ہزار روپے نقد انعامات اور سرٹیفیکیٹ بھی دیے گئے۔ تمام مہمانانِ گرامی نے طلباء و طالبات کی محنت اور ماڈلز کی تعریف کی اور محکمہ تعلیم کی کوششوں کو سراہا ، چوہی فائزہ منظور، پرنسپل گورنمنٹ جامع گرلز ہائر سیکنڈری سکول ڈھوک کشمیریاں اور ان کی ٹیم کو پروگرام کی میزبانی اور بہترین انتظامات پر تحسین بھی کی گئی۔

