اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) آئیسکو میں نئے سی ای او کا کرپشن کے خاتمہ کا عزم کے باوجود اسلام آباد راولپنڈی ڈویژن میں ٹیکنیکل سٹاف کو فیلڈ اور فیلڈ میں تعینات ملازمین کو دفاتر میں ان کی من پسند سیٹوں پر تعینات کرنے کا انکشاف ہوا ہے جس کے باعث ایس ای آفس ایکسین‘ ایس ڈی او اور ایس ای آفسز میں تعینات ملازمین نے مبینہ طور پر لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئیسکو اسلام آباد میں سابق دور میں راولپنڈی ڈویژن اسلام آباد کے مختلف دفاتر جہاں ٹیکنیکل سٹاف تعینات تھا تمام اآ فسز جن میں ایس ای ، ایکسین ایس ڈی او نے ان سیٹوں پر اپنے من پسند ملازمین کو تعینات کررکھا ہے.
جبکہ ٹیکنیکل سٹاف کو فیلڈ میں تعینات کردیا ہے جس سے راولپنڈی‘ اسلام آباد اور جہلم کے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ لائن سپرنٹنڈنٹ ایسے ملازمین کو تعینات کیا گیا ہے جو فیلڈ کا کام جانتے ہی نہیں دفاتر میں ملازمت کرتے ہیں۔ متعدد د فا تر میں ڈرافٹسمین کی سیٹ کی جگہ لائن سپرنٹنڈنٹ کام کر رہے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ لائن سپرنٹنڈنٹ جس کا چاہیں میٹر اتار لیتے ہیں نیا کنکشن بھی ان کی مٹھی گرم کئے بغیر نہیں لگ سکتایہ ملازمین اآفسران بالا کے کماو ملازمین ہیں اس لئے ان کے خلاف متعدد شکایات کے باوجود کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا کیپٹل نیوز پوائنٹ نے آئیسکو اسلام آباد کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خالد محمود سے موقف جاننے کے لئے رابطہ کیا تو ان کا فون اٹینڈ نہ ہوا۔

