راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لیبر ونگ ڈویژنل صدر خالد سعید بٹ کی رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس سے کوارڈینیٹر ملک طارق بشیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیبر ونگ کے تمام عہدیداران کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ڈویژنل صدر راولپنڈی خالد سعید بٹ نے اجلاس طلب کیا تھا جس میں تمام ڈسٹرکٹ کے عہدیداران نے شرکت کی اور ایک متفقہ طور پہ طے کیا گیا کہ 25 دسمبر کو قائد اعظم محمد علی جناح اور پارٹی قائدمیاں محمد نواز شریف کے سالگرہ کی مناسبت سے لیبر ونگ اپنا بھرپور پروگرام کا انعقاد کرے گی.
اور اس کے لیے ہم نے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو یہ طے کرے گی کہ اس میں ہم نے پروگرام کو کس طریقے سے کس وقت اپ کس انداز سے کرنا ہے اور انشاءاللہ ہمارے جتنے دوست احباب ائے ہیں سب نے اس میں بھرپور شرکت بھی کرنی ہے اور انشاءاللہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ ہم شرکت کریں گے ۔۔اجلاس میں کوارڈینیٹر پوٹھوہارٹاؤن مولوی رشید عوان کوارڈینیٹر راول ٹاؤن راجہ خرم کوارڈینیٹر پی پی 17 شہزاد عباسی کوارڈینیٹر ایجوکیشن چوہدری عبدالرشید چیئرمین ایکشن کمیٹی کوٹلی ستیاں رفاقت ستی عدنان ڈار ملک شہزاد ملک انصر ملک انور ملک شہباز راجہ عثمان خواجہ شکیل حضرت جانی مبشر عباسی ملک نعمان اور حماد عباسی شریک تھے ۔اخر میں تمام عہدے داران کا کواڈینیٹر ملک طارق بشیر نے شکریہ ادا کیا۔

