اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) نیشنل پریس کلب کا میڈک گیلریا انٹرنیشنل اور زکوٰۃ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے اپنے مسیحی ممبران اور انکی فیملیز کی خوشیوں میں شریک ہونے کیلئے کرسمس فیملی گالا کا شاندار انعقاد، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ مہمان خصوصی تھے جبکہ میڈیک گیلریا کے سی ای او منصور شفیق، زکوٰۃ فاؤنڈیشن آف امریکہ کے پاکستان میں نمائندہ ڈاکٹر فضل الرحمان، ممبر پنجاب اسمبلی و کوآرڈینیٹر وزیر اعلیٰ پنجاب شازیہ رضوان افسر ، وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن اور سابق ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان علی نقوی ،ڈی آئی جی آپریشنز جواد طارق،پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن، ایم ڈی اے پی پی عاصم کھچی،شکاگو چیمبر آف کامرس کے صدر نوید انور، اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر سردار طاہر محمود، پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، این پی سی کے صدر اظہر جتوئی، سیکرٹری نیئر علی، آر آئی یو جے کے صدر طارق علی ورک، ، این پی سی کے نائب صدر سید ظفر ہاشمی، سینئر جوائنٹ سیکرٹری سید شیراز گردیزی،جوائنٹ سیکرٹری سید عون شیرازی،این پی سی کے اراکین گورننگ باڈی سمیت مسیحی ممبران اورانکی فیملیز کی کثیر تعداد نے شرکت کرکےتقریب کو چاند لگا دیئے،تقریب میں مسیحی ممبران کی فیملیز اور بچوں میں کرسمس کے تحائف تقسیم کئے گئے.

اس موقع پر کرسمس کیک بھی کاٹا گیا، ممبران اور انکی فیملیز کیلئے پرتکلف ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا،تقریب کی نطامت کے فرائض نیلم ارشد اور سیکرٹری این پی سی نیئر علی نے سرانجام دیئے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے کہا کہ این پی سی اپنے مسیحی ممبران اور انکی فیملیز کی خوشیوں میں شریک ہے، یہ تقریب اسی سلسلے کی کڑی ہے، این پی سی اظہرجتوئی اور صدر آر آئی یو جے کے صدر طارق علی ورک نےمہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی ہمارے بھائی ہیں، کرسمس کا تہوار ہمارے لئے بھی خوشیوں کا باعث ہے، سیکرٹری نیئر علی نے کہا کہ این پی سی یہ روایت ہے کہ وہ اپنے ممبران کی خوشیوں کو دوبالا کرنے میںکوئی بھی تہوارہو اسے منانےکا خاص اہتمام کرتا ہے، مہمان خصوصی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئےکہنا تھا کہ پاکستان بنانے اور اسے سنوارنے میں مسیحی برادری کا اہم کردار ہے.

انکے حلقہ انتخاب میں لاہور کی کچی آبادیاں شامل ہیں اوروہ سترہزار سے زائد مسیحی ووٹرز کے نمائندہ ہیں،پاکستان کی ایئرفورس کی تاریخ مسیحی فائٹر پائلٹس کے کارناموں سے بھری پڑی ہے،امن کیلئے مسیحی برادری کا کردار بے مثال ہے،پاکستان میں مسیحی برادری کی تعلیم اور صحت کے شعبوں میں خدمات بھلائی نہیں جا سکتیں، نیشنل پریس کلب کی یہ تقریب بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ کے حوالے سے بہت اہم ہے، سرکاری سطح پربہت جلد مسیحیوں کیلئے بہت بڑا پروگرام کرینگے ، میڈک گیلریا انٹرنیشنل کے سی ای او منصور شفیق کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ آج کا پروگرام نہایت شاندار ہے، ہمارے ادارے میں کئی اہم عہدوں پر مسیحی برادری کے لوگ خدمات سرانجام دے رہے ہیں.

پاکستان کے وقار کو دنیا میں بلند کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں،نیشنل پریس کلب کیساتھ ملکر آئندہ بھی اس طرح کے پروگرامز کرتے رہیں گے، زکوٰۃ فاؤنڈیشن آف امریکہ کے پاکستان میں نمائندہ ڈاکٹر فضل الرحمان نے کہا کہ امن پسند لوگ دوسرے مذاہب کے امن پسند لوگوں کو اپنے ساتھ ملا لیتے ہیں،بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے نیشنل پریس کلب کا یہ ایونٹ بے مثال ہے، جرانوالہ واقعہ میں زکوٰۃ فاؤنڈیشن سب سے پہلے پہنچی اور ریلیف کا کام شروع کیا.

نیشنل پریس کلب کو جب بھی ہماری ضرورت ہو توہمیںملکر کام کرنے میںخوشی ہوگی،ممبر پنجاب اسمبلی و کوآرڈینیٹر وزیر اعلیٰ پنجاب شازیہ رضوان افسرنے تمام مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسیحی بھائیوں کے خوشیوں میں شریک ہیں، این پی سی کی قیادت کو ایسا شاندار پروگرام منعقد کروانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن اور سابق ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان علی نقوی نے کہا کہ کوئی بھی تہوار ہو نیشنل پریس کلب افضل بٹ کی قیادت میں اسے بہت ذوق و شوق سے مناتا ہے، دعا ہے کہ این پی سی کی یہ بہاریں سدا قائم و دائم رہیں،شکاگو چیمبر کے صدر نوید انور نے کہا کہ ایسے تہوار امن کو فراغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں .

امریکی صدر سے پاکستان پر کم ٹیرف کا پاکستانی تاجر اٹھا سکتے ہیں،کرسچن جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر ناصر سلیم اور عقیل انجم نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ این پی سی کی قیادت کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے مسیحی صحافیوں اور انکے خاندانوں کیلئے ایسا شاندار پروگرام منعقد کیا، کرسمس فیملی گالا سے،ڈی آئی جی آپریشنز جواد طارق ،اسلام آباد چیمبر کے صدر سردار طاہر محمود، ایم ڈی اے پی پی عاصم کچھی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔


