اسلام آباد( سپیشل رپورٹر )ووفاقی حکومت کے احکامات پر ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز بندایم ڈی کی مبینہ ملی بھگت سے ہیں پانچ ماہ سے یوٹیلٹی اسٹورز کو اشیائے خورونوش فراہم کرنے والے تاجروں کو تاحال اربوں روپے کی ادائیگیاں نہ کر نے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ذرائع کے مطابق آٹا، چینی، دالیں اور دیگر اشیائے ضروریہ سپلائی کرنے والے تاجروں ملز مالکان کو طویل عرصے سے واجب الادا رقوم کی ادائیگی رکی ہوئی ہے ذرائع کے مطابق پانچ ماہ سے یوٹیلٹی اسٹورز کو بند کر دیا گیا تھا .
لیکن ان سٹورز کے لئے ملک بھر سے اشیائے خورونوش فراہم کر نے والے تاجران ، ملز ما لکان جن میں آٹا گھی ، چینی ، سمیت دیگر سامان شامل ہے کے مجموعی طور پر 9 ارب روپے ایم ڈی یو ٹیلٹی سٹور نے اد ا کر نے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے احکامات وزارت خزانہ نے رقم وزارت صنعت پیداوار کو رقم بجھوا دی ہے 9 ارب کی ادائیگی سیکرٹری کے دستخط سے کی جائے گی ۔ لیکن جب یوٹیلٹی اسٹورز کے ایم ڈی فیصل نثار چوہدری کے پاس اپنے بل کے لئے تاجروں، ملز مالکان جاتے ہیں تو ان کو بل ادا کر نے کی بجائے کہا جاتا ہے کہ 9 ارب کی رقم آ چکی ہے لیکن جب تک سیکرٹری سیف انجم کی طرف سے بل ریلز نہیں کیا جاتا بل نہیں ملے گا میرے پاس اختیار نہیں ہے.
جب تک سیکرٹری سیف انجم کا حکم نہیں ہو گا اس وقت تک اپ کے بل ادا نہیں ہونگے دو سری جانب ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز کے دفتر میں چھو ٹے تاجروں نے ( سپلائز) نے احتجاج کر تے ہوئے کیپیٹل نیوز پوائنٹ سے گفتگو کر تے ہویے الزام لگایا کہ ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز اور سیکرٹری ملے ہوئے ہیں ہمیں جان بو جھ کر چکر لگوائے جا رہے ہیں ۔ ہم شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ منیجنگ ڈائریکٹر یوٹیلٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ ادائیگیوں کا معاملہ ان کے اختیار میں نہیں، کیونکہ سیکرٹری کی جانب سے رقوم کی ادائیگی روک رکھی گئی ہے کیپیٹل نیوز پوائنٹ نے 9 ارب کی ادائیگیوں کے معاملے میں سیکرٹری سیف انجم کے ان کا موقف جاننے کے لئے رابطہ کیا تو کہا گیا کہ وہ میٹنگ میں گئے ہوئے ہیں تاہم ان کے پی ایس کو معاملے سے آگا ہ کیا گیا لیکن کوئی جوان نہ دیا گیا ۔ جب یوٹیلٹی اسٹورز کے ایم ڈی فیصل نثار چوہدری سے ان کے نمبر پر موقف کے لئے رابطہ کیا توانھوں نے معاملے سے لاعلمی کا اظہار کر تے ہوئے کوئی جواب نہ دیا۔

