اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے مبینہ قتل کیس کی سماعت ہوئی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی جبکہ سرکاری وکیل راجہ نوید حسین عدالت میں پیش ہوئے ، عدالت میں پراسکیوشن کے مزید ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا، تاہم وکلاء صفائی کی جانب سے آج گواہ پر جرح نہیں کی جا سکی ، کیس میں اب تک مجموعی طور پر 17 گواہان کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 7 جنوری تک ملتوی کر دی۔

