اسلام آباد( سپیشل رپورٹر) کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کی مبینہ ملی بھگت سے کراچی میں کروڑوں روپے مالیت کے ایرانی پٹرول روزانہ کی بنیاد پر فروخت ہونے کا دھندا معاملے کی اطلاع ممبر کسٹم تک پہنچ گئی ایرانی پٹرول سمگل کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت پر کلکٹر کسٹم کراچی انفورسمنٹ نے کروڑوں روپے مالیت کا ایک ایرانی پٹرول سے بڑا ٹینکر پکڑ کر کارکردگی کی رپورٹ ممبر کسٹم کو روانہ کر دی ذرائع کے مطابق ممبر کسٹم میں ملک بھر میں سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کر رکھے تھے جس پر ممبر کسٹم کو ملک بھر سے اطلاعات موصول ہو رہی تھی جس پر انہوں نے تما م کلکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں ذرائع کا کہنا ہے کہ کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے انٹی سمگلنگ سکواڈز نے ایک کروڑ پینسٹھ لاکھ روپے مالیت کا 64,578 لیٹر اسمگل شدہ ایرانی پیٹرول اور ڈیزل برآمد کرلیا، کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر نادرن بائی پاس کراچی کے علاقے میں تقریباً 64,578 لیٹر اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل اور پیٹرول برآمد کر لیا جس کی مالیت تقریبا ایک کروڑ پینسٹھ لاکھ روپے ہے، جبکہ دو کروڑ مالیت کی ایک مزدا گاڑی بھی ضبط کر لی گئی۔
اس طرح کیس کی مجموعی مالیت تین کروڑ پینسٹھ لاکھ روپے بنتی ہے۔ چیف کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ اسلام آباد باسط مقصود عباسی اور کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی معین وانی کی ہدایات پر اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی ایک ٹیم نے اسسٹنٹ کلکٹر بسمہ نور جتوئی کی سرکردگی میں ہفتہ کی شام یہ کارروائی انجام دی۔کارروائی کے دوران کسٹمز ٹیموں نے پیٹرول پمپوں کی آڑ میں قائم پانچ غیر قانونی ڈمپنگ پوائنٹس پر چھاپے مارے۔ ضبط کی گئی مزدا گاڑی، جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کے لیے خصوصی طور پر تیار کردہ باکس نصب تھا، ایرانی ڈیزل اتارتے ہوئے پائی گئی۔ تمام برآمد شدہ پیٹرولیم مصنوعات کو پیمائش کے لیے کسٹمز گودام منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ نادرن بائی پاس کراچی کے علاقہ سمیت دیگر علاقوں میں ایرانی پٹرول اور دیگر سمگلنگ کا دھندہ انٹی سمگلنگ سکواڈز کی ملی بھگت سے عروج پر ہے زیادہ تر پٹرول پمپوں پر ایرانی پٹرول فروخت ہوتا ہے جو کہ کلکٹریٹ اف کسٹم انفورسمنٹ کراچی کے اینٹی سمگلنگ سکواڈ کی امام پر جاری ہے چیف کلکٹر کی ہدایت کے بعد کراچی انفورسمنٹ نے پٹرول کسمگروں سے مبینہ ملی بھگت کرتے ہوئے ان سے تین کروڑ 65 لاکھ روپے مالیت کے پٹرول ٹینکر اور گاڑی قبضہ میں لے لی جبکہ باقی دیگر ٹینکرز کو مبینہ طور پر کھلی چھٹی دے دی جو کہ ممبر کسٹم چیف کلکٹر کے لیے لمحہ فکریہ ہے، اس حوالے سے چیف کلیکٹر باسط مقصود عباسی سے رابطہ کیا گیا تو ان کا فون اٹینڈ نہ ہوا.

