راولپنڈی(کرائم رپورٹر ) تھانہ وارث خان ،دم کرنے کے بہانے خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والا شخص گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دم کرنے کے بہانے خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والے شخص کوگرفتارکرلیا، مدعیہ مقدمہ کے مطابق میں دم کروانے گئی تو مذکورہ شخص نے میرے ساتھ نازیبا حرکات کیں، وارث خان پولیس نے مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا، ایس پی راول سعد ارشدکا کہنا تھاکہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، خواتین، بچوں پر تشدد یا ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہیں۔

