سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے ون ویلنگ پر 8 منچلے نوجوانوں کو گرفتار کرلیا

پشاور(بیورو رپورٹ)سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے ون ویلنگ کرنے پر 8 منچلے نوجوانوں کو گرفتار کر کے موٹر سائیکلوں کو ٹرمینل میں بند کردیا۔ چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ کی ہدایت پر ایس پی ہیڈکوارٹرز ارباب شفیع اللہ جان کی نگرانی میں ایس ایچ او ٹریفک سلمان خان نے نادرن بائی پاس پر ون ویلنگ کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ کریک ڈاؤن کے دوران 8 منچلے نوجوانوں کو گرفتار کر کے موٹر سائیکلوں کو ضبط کرکے ٹرمینل میں بند کردیا۔

چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے کہا ہے کہ ون ویلنگ کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں، مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور ون ویلنگ کرنیوالوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کرے اور موٹر سائیکلوں کو قبضے میں لے کر ون ویلنگ کرنے والوں کو گرفتار کر کے ان کے والدین سے تحریری طور پر ضمانت لیں کہ ان کے بچے آئندہ ون ویلنگ کے مرتکب نہیں ہونگے انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ کرنا اپنی زندگی کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے، سٹی ٹریفک پولیس پشاور ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائے گی.