53ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے پروبیشنر افسران کی وزارتِ ریلوے آمد

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)53ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے پروبیشنر افسران نے پیشہ ورانہ تربیت کے سلسلے میں وزارتِ ریلوے کا دورہ کیا اس موقع پر ایڈیشنل سیکریٹری ریلوے شعیب عادل نے زیرِ تربیت افسران کو ریلوے کے مختلف امور پر بریفنگ دی۔ پروبیشنر افسران کو پاکستان ریلوے کے انتظامی اور آپریشنل نظام، قومی رابطے اور معاشی ترقی میں اس کے کردار سے آگاہ کیا گیا۔

بریفنگ کے دوران نوجوان افسران کو قومی اداروں کی ذمہ داریوں، حکمرانی، شفافیت اور پبلک سروس ڈیلیوری کی اہمیت سے بھی روشناس کرایا گیا۔ ایڈیشنل سیکریٹری نے عوامی خدمات کی مؤثر فراہمی میں سول سروس کے کردار پر زور دیا اس دورے کا مقصد نوجوان افسران کو پاکستان ریلوے کے نظام، درپیش چیلنجز اور مستقبل میں قیادت کے لیے تیار کرنا تھا۔