گیس کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ متعارف کرانے کا فیصلہ

حکومتی دعوؤں کے باوجود پنجاب اور خیبرپختونخوا میں گیس لوڈشیڈنگ کا اعلان

اسلام آبا(سپیشل رپورٹر ) وزیراعظم شہباز شریف ،وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی ہدایت کے باوجود شدید سردی کی آمد کے ساتھ ہی سوئی نادرن اور سوئی سدرن گیس کمپنیاں شہریوں کو گیس فراہم کرنے میں ناکام ،گیس کی قلت کا سامنا نہیں،گیس کمپنیوں کا پندرہ دن بعد ہی پول کھل گیا۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کیلئے گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا، 26نومبر میں سوئی سدرن کے ایم ڈی ، سوئی نادرن کے ایم ڈی عامر طفیل اوگرا کے افسران نے وفاقی وزیر علی پرویز ملک سے ملاقات کی اور انہیں ملک میں سوئی گیس کے حوالے سے اہم بریفنگ دی اور کہا کہ گیس کی قلت کا سامنا نہیں جس پر علی پرویز ملک نے کہا کہ عوام کوبلاتعطل گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے لیکن د سمبر آتے ہی شہریوں کو بلاتعطل گیس کی فراہمی کی بجائے ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کمپنی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کیلئے گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے .

سوئی گیس حکام کے مطابق دسمبر سے فروری تک پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 3 اوقات میں وقفے وقفے سے گیس میسر ہوگی۔ صارفین اسی دوران ناشتہ کھانا بناسکتے ہیں،اعلامیے کے مطابق صبح ساڑھے 5سے ساڑھے 8 گیس آئے گی، دوپہرساڑھے 11 سے ڈیڑھ بجے تک گیس ملے گی۔ شام ساڑھے 5 سے ساڑھے 8 بجے تک گیس ملے گی،سوئی گیس حکام کے مطابق صنعی سیکٹر کےلئے لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی ، دوسری جانب سوئی نادرن کمپنی کی جانب سے یہ دعوی بھی کیا جارہا ہے کہ سردیوں میں کئی گناگیس کی طلب بڑھ چکی ہے، سسٹم میں گیس موجود ہے، قلت کا سامنانہیں۔ گیس مہنگی ہے، صارفین بھی ضرورت کے مطابق استعمال کریں۔ یہ ہی صورتحال سوئی سدرن گیس کمپنی کی ہے مذکورہ بالا صورتحال وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کے لئے لمحہ ہے .

اس حوالے سے سوئی نادرن اور سوئی سدرن گیس کمپنیوں کے ایم ڈی سے ان کا موقف جاننے کے لئے کہ گیس کی قلت کا سامنا نہیں ان کو فون کیا گیا لیکن دونوں نے اٹینڈ نہ کیا ، ترجمان سوئی سدرن گیس نے کیپیٹل نیوز پوائنٹ کے رابطہ پر بتایا کہ گیس لوڈ شیڈنگ کا معاملہ اس لیے ہے کہ پائپ لائن زیادہ پریشر برداشت نہیں کر سکتی اس لیے شیڈول جاری کیا گیا ہے.