وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی سردار یاسر الیاس کی کروڑوں کی پراپرٹی تنازعہ. سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سمیت 11 افراد کے خلاف مقدمہ درج

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) کروڑوں روپے کی پراپرٹی کے تنازعہ میں راولپنڈی پولیس نے سابق وزیراعظم ازاد کشمیر سمیت گیارہ ملزمان کے خلاف وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی سردار یاسر الیاس کے ملازم کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا 11 ملزمان کو نامزد کیا گیا، پولیس کو رپورٹ درج کرواتے ہوئے بتایا گیا کہ سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی جانب سے چھوٹے بھائی سردار یاسر الیاس خان جو کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاحت ہیں کہ بھائی سردار رشد الیاس خان کی بیرون ملک موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، آدم جی روڈ پر نجی ہوٹل سردار یاسر الیاس اور سردار راشد الیاس کی ملکیت ہے جبکہ سردار تنویر الیاس کے گارڈ اکرام الحق نے مسلح بندوں کے ہمراہ ہوٹل پر قبضہ کرلیا ہے.

کنسٹرکشن کمپنی کے ڈائریکٹر نے درخواست میں کہا کہ ہمارے گارڈ کو بھی دو گھنٹے تک کمرہ میں محبوس رکھا گیا اور چھوڑتے وقت سنگین دھمکیاں دی گئیں، موقع پر پہنچنے پر مسلح افراد نے ہم پر بندوقیں تان لیں، واپس جانے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں،ایف آئی آر میں بتایا کہ اکرام الحق نے سردار تنویر الیاس کی ایما پر سردار یاسر الیاس کی پراپرٹی پر قبضہ کرلیا ہے اور ملزمان نے ہمارے گارڈ کو بھی حبس بے جا میں رکھا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیںراولپنڈی صدر میں واقع اپنے والد کی ملکیتی پراپرٹی الشمس ہوٹل پر کرائے کے قابضین کے ذریعے قبضے کرنے کی کوشش کی گئی جس پر پوری کاروائی کرتے ہوئے ہوٹل میں داخل ہونے والے تمام قبضہ گروپ کے ارکان کو گرفتار کر لیا گیا قبضہ گروپ کے سرغنہ جو کہ سردار تنویر الیاس کا ملازم بتایا جاتا ہے نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ اس نے یہ اقدام سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی ہدایت پر کیا واقعہ کے بعد سردار تنویر الیاس غائب ہو گئے پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے