صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا RDA و WASA آفس کا دورہ، “اپنا گھر، اپنی چھت” سکیم کے مستفید شہریوں سے ملاقات

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)سینیئر صوبائی وزیر پنجاب ہاؤسنگ بلال یاسین نے راولپنڈی میں RDA اور WASA کے دفاتر کا دورہ کیا اور “اپنا گھر، اپنی چھت” سکیم کے خوش نصیب شہریوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر ہاؤسنگ نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سکیم بغیر کسی سفارش، رشوت یا دفتری پیچیدگی کے شہریوں کو اپنے خوابوں کا گھر فراہم کر رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے فراہم کردہ سکیم کے تحت شہری اپنے گھروں میں منتقل ہو چکے ہیں اور بلال یاسین نے انہیں مبارکباد اور دعائیں پیش کیں۔ بلال یاسین کے دورے کے دوران MD WASA محمد سلیم اشرف، DG RDA کنزی مرتضی، مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی، دیگر لیگی رہنما اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس کے علاوہ رکن صوبائی اسمبلی راجہ حنیف ایڈوکیٹ، ملک افتخار، عمران الیاس، چوہدری راجہ صغیر، محسن ایوب خان اور دیگر علماء بھی اس موقع پر شریک تھے۔

یہ دورہ شہریوں کے مسائل سننے اور سکیم کے مؤثر نفاذ کی نگرانی کے لیے منعقد کیا گیا۔