سینئر صحافی شکیل انجم کی اہلیہ کو اسلام آباد کے قبرستان H-11 میں سپردِ خاک کر دیا گیا

اسلام آباد(سٹی رپورٹر) سینئر صحافی اور نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سابق صدر شکیل انجم کی اہلیہ مرحومہ کی نمازِ جنازہ اسلام آباد میں ادا کرنے کے بعد انہیں ایچ-11 اسلام آبادقبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا، نمازِ جنازہ میں صحافتی برادری، سول سوسائٹی، وکلاء، سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی،نمازِ جنازہ میں شرکت کرنے والوں میں وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن سید ذیشان علی نقوی آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی .

نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی، سابق صدور نیشنل پریس کلب طارق چوہدری، انور رضا نائب صدور احتشام الحق اور شاہ محمد،نیشنل پریس کلب کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری شیراز گردیزی، جوائنٹ سیکرٹری جاوید بھاگٹ، راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے) کے صدر طارق علی ورک، آر آئی یو جے کے سابق صدور عابد عباسی، عامر سجاد سید، سینئر نائب صدر آر آئی یو جے راجہ بشیر عثمانی، قائم مقام جنرل سیکرٹری گلزار خان، ممبرگورننگ باڈی غفران چشتی ، سینئر صحافیوںحاجی نواز رضا، انصار عباسی، محسن رضا، سردار حمید، سردار ندیم صدیق، سردار شاہد .

قربان ستی، ممبر گورننگ باڈی این پی سی عامررفیق بٹ، جعفر بلتی، بلال ڈار،کشمیر جرنلسٹس فورم کے صدر عرفان سدوزئی، اعجاز عباسی، صالح ظافر، خاور نواز راجہ، شہزاد چوہدری، اقبال اعوان، زمان مغل، تیمور جدون ، راجہ ماجد افسر، راجہ ابرار، مجاہد بھٹی، عزیز ملک سمیت صحافیوں، وکلاء، سیاسی و سماجی شخصیات اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی بڑی تعداد شامل تھی، جنیوں نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور شکیل انجم سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔