ملیہ پارک راولپنڈی کو خوبصورت بنانے کے حوالے سےہارٹیکلچر ایجنسی کے خصوصی اقدامات،

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کی جانب سے ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی کی ہدایات کے مطابق شہر بھر کے پارکس کو خوبصورت بنانے اور ان میں لگے پھول پودوں کی نگہداشت کے اقدامات جاری ہیں،شہریوں کو بہترین تفریحی و حفاظتی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایچ اے راولپنڈی کوشاں ہے،ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی احمد حسن رانجھا کی ہدایت پر ملیہ پارک میں سجاوٹ اور خوبصورتی کو مزید بڑھانے کے حوالے سے اقدامات اور پودوں پھولوں کو سردی سے بچانے کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں، پارکوں میں رنگ برنگے پھول اور پودے بہار کا منظر پیش کر رہے ہیں اور خوبصورتی سے سجی فضا شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے،
ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کا عملہ پوری محنت اور ذمہ داری کے ساتھ ملیہ پارک میں باغبانی کے امور انجام دے رہا ہے، حمد حسن رانجھا کا کہنا ہے .

کہ راولپنڈی کے شہریوں کو بہترین تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھیں گے، شہریوں کو صحت مند تفریحی ماحول فراہم کرنے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ شدید سردی میں گرین بیلٹس اور پارکوں میں لگے پودوں اور پھولوں کو مضحر اثرات سے بچانے کے لئے بھی ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کا عملہ سرگرمِ عمل ہے۔