اسلام آباد (سپیشل رپورٹر )فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی کے سیکٹر آئی 14ون کروڑوں روپے مالیت کی کر پشن کے الزام میں ایف آئی اے نےبلیو ایریا اسلام آباد میں قتل ہونے والے ڈایکٹر لینڈ کو بھی مقد مہ میں نامزد کر نےجبکہ در خواست میں نامزد ملزم کو مقدمہ سے نکالنے کا انکشاف ہوا ہے متا ثرین کا شدید احتجاج ایف آئی اے خلاف عدالت جاہیں گے ، ذر ائع کے مطابق فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر لینڈ کو بلیو ایریا میں احسان الہٰی کو 8 اکتوبر 2025 کو نا معلوم ملزمان نےفائرنگ کرکے قتل کیا تھا .
جب وہ ہوٹل سے کھانا کھا کر باہر نکل رہے تھے، ایف آئی اے نے مقد مہ نمبر 72 کار پوریٹ سر کل میں پندرہ ملزمان مامزد کئے کہ متاثرین نے درخواست میں موقف ا ختیار کیا گیا کہ اسلام آباد کے سیکٹر جی 14 ون میں متاثرین نے مارچ 2025 کو بذریعہ لیٹر ایوارڈ برائے مکانات سنایا جس میں ایوارڈ سنانے کے بعد فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی کے افسران نے تمام آئین کو پشت پس پشت ڈالتے ہوئے 26 عدد بی یو پی کے اصل مالکان سے فراڈ کرتے ہوئے اپنے منظور نظر لوگوں کو تقریبا 51 کروڑ روپے ادا کیے.
جو کہ اصل رقم سے 100 گنا زیادہ ہیں متاثرین نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کہ افسران جن میں ڈائریکٹر ، لینڈ احسان الہٰی ڈ ایکٹر فنانس اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقاص بلوچ اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی یو پی، یاسر قیوم خان ڈپٹی کمشنر، سی عرفان ڈوگر تحصیلدار، اور دیگر افسران پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے 51 کروڑ روپے منظور نظر افراد کو بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دیے اور قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔ ایف آئی اے کار پوریٹ سر کل نے مقد مہ میں نامزد عرفان ڈوگر تحصیلدار کو فارغ کر دیا جبکہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر لینڈ احسان الہٰی کو بلیو ایریا میں 8 اکتوبر 2025 کو نا معلوم ملزمان نےفائرنگ قتل کر دیا تھا مقد مہ میں نامزد کر دیا ہے.
متاثرین نے سے گفتگو کر تے ہوے احتجاج کر تے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے عرفان ڈوگر تحصیلدار کو جان بوجھ کر مقد مہ سے فارغ کیا وہ ایف آئی اے کے خلاف احتجاج کے ساتھ عدالت بھی جاہیں گے،ایف آئی اے سے موقف جاننے کے لئے رابطہ کیا جو نہ ہو سکا ، تاہم ایف آئی اے نے مرحوم ڈایکٹر لینڈ احسان الہٰی کو مقد مہ میں چوتھے نمبر پر نامز د کیا مقد مہ میں پندرہ ملزمان کے خلاف مقد مہ درج کیا اب تک ایک ملزم یاسر قیوم ڈ پٹی کمشنر گر فتار ہو سکا وہ ریمانڈ پر ہے۔

