راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کی جانب سے ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی کی ہدایات کے مطابق شہر بھر کے پارکس کو خوبصورت بنانے اور ان میں لگے پھول پودوں کی نگہداشت کے اقدامات جاری ہیں،اس حوالے سے ہارٹیکلچر ایجنسی کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی احمد حسن رانجھا کی ہدایت کے مطابق پوٹھوار سیکٹر میں واقع ڈھوک منشی پارک کی خوبصورتی کو مزید بڑھانے اور صاف صفائی کو برقرار رکھنے کے حوالے سے اقدامات اور پودوں پھولوں کو سردی سے بچانے کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں، ڈھوک منشی پارک میں موجود کرکٹ سٹیڈیم کی بھی مینٹیننس پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، پارک میں میں رنگ برنگے پھول اور پودے بہار کا منظر پیش کر رہے ہیں اور خوبصورتی شہریوں کی توجہ کا مرکز ہے،

ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کا عملہ پوری محنت اور ذمہ داری کے ساتھ ڈھوک منشی پارک میں ہارٹیکلچر کے امور انجام دے رہا ہے تاکہ اسکی خوبصورتی کو برقرار رکھا جا سکے،احمد حسن رانجھا کا کہنا ہے .
کہ راولپنڈی شہر کے تمام پارکوں کو شہریوں کے لئے خوبصورتی سے سجائیں گے تاکہ بہترین تفریحی سہولیات فراہ کرنے میں کامیاب ہو سکیں، اس حوالے سے کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھیں گے، شہریوں کو صحت مند تفریحی ماحول فراہم کرنے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔

