ایف آئی اے گوجرانوالہ زون میں رسک اینالیسز یونٹ کا قیام، یورپی یونین اور ICMPD کی وفد کی تعریف

اسلام آباد (کرائم رپورٹر)ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے حال ہی میں بین الاقوامی مرکز برائے مائیگریشن پالیسی ڈویلپمنٹ (ICMPD)، یورپی یونین کے وفد برائے پاکستان اور ہنگری کے سفارتخانے کے نمائندوں کی مشترکہ وزٹ کی میزبانی کی ، دورے کے دوران، ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ زون محمد بن اشرف نے وفد کو گوجرانوالہ زون کی جانب سے غیر قانونی ہجرت کو روکنے کے لیے کیے جانے والے مسلسل اور ہدفی اقدامات کے بارے میں بریف کیا۔

وفد نے خاص طور پر نئے قائم شدہ زونل رسک اینالیسز یونٹ کا دورہ کیا، جسے یورپی یونین اور ICMPD کی معاونت سے قائم کیا گیا ہے۔ اس یونٹ کا قیام غیر قانونی ہجرت کے رجحانات کا ابتدائی پتہ لگانے، ڈیٹا پر مبنی رسک پروفائلنگ مضبوط بنانے اور زون کی سطح پر مانیٹرنگ کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا گیا وفد نے گوجرانوالہ زون کے اہم کردار اور ملک بھر میں ایف آئی اے کی غیر قانونی ہجرت روکنے اور اس سے منسلک مجرمانہ نیٹ ورک کو توڑنے میں حاصل کی گئی نمایاں کامیابیوں کو سراہا ، دورے کے دوران ڈائریکٹر نے وفد کو ایف آئی اے میں جاری کلیدی ادارہ جاتی ترقیات، بشمول کیس مینجمنٹ سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن کے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا۔