اسلام آباد (کرائم رپورٹر )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نیو ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام کی جانب سے بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کو مختلف ہتھکنڈوں سے آف لوڈ کرنے سمیت دیگر شکایات سامنے اآے پر ڈی جی ایف آئی اے اچانک ایئرپورٹ پہنچ گئے ذرائع کے مطابق ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ایف آئی اے بھی تھے ڈی جی ایف ائی اے رفعت مختار راجہ ڈائریکٹر ایف آئی اے شہزاد ندیم بخاری جب ایئرپورٹ پر پہنچے تو ایف آئی اے افسران و اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں تاہم ڈی جی ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والے مسافروں سے بات چیت بھی کی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے کو ایئرپورٹ پر تعینات امیگریشن حکام کے خلاف متعدد شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ ایئرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے کا عملہ رشوت لے کر مسافروں کو بیرون ملک بھجواتا ہے جو انہیں دیتا ہے وہ چلا جاتا ہے جو نہیں دیتا اس کو آف لوڈ کر دیا جاتا ہے جس کی ایک شکایت اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی ایک شہری نے رٹ پٹیشن دائر کی ہے کہ ایف آئی ا ے نے انہیں پہلے آف لوڈ کیا بعد میں 80 ہزار روپے لے کر بیرون ملک بھجوا دیا تھا .
جس پر انہوں نے اچانک ایئرپورٹ کا دورہ کیا جہاں پر انہیں ایف آئی اے امیگریشن ایئرپورٹ کے افسران نے بریفنگ بھی دی اس موقع پر ڈی جی ایف آئی اے نے امیگریشن آپریشنز کا تفصیلی جائزہ لیا اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر روزانہ 94 بین الاقوامی پروازوں کی ہینڈلنگ کی جاتی ہے۔ یومیہ 10 ہزار سے زائد بین الاقوامی مسافروں کی امیگریشن کلیئرنس مکمل کی جارہی ہے 13 جنوری کو ایک گھنٹے میں 2,400 مسافروں کی کلیئرنس کی گئی ، مصروف اوقات میں پروازوں کی بیک وقت آمد سے عارضی ہجوم ہوتا ہے۔ اسلام آباد ائرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن 3 شفٹوں میں کام کر رہی ہے۔ روانگی کیلئے 15 اور آمد کیلئے 13 امیگریشن کاؤنٹرز فعال ہیں۔ موسمی حالات اور تکنیکی خرابیوں کے باعث پروازوں میں تاخیر ہجوم کی وجہ بنتی ہے
ڈی جی ایف آئی اے نے مسافروں کو بہترین امیگریشن سروس کی فراہمی یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔ مسافروں کے لئے کیو مینجمنٹ سسٹم کی تنصیب اور مرحلہ وار ای گیٹس کے نفاذ پر اتفاق کیا گیا۔ مسافروں کی رہنمائی کیلئے کیو اسٹاف کی تعیناتی کی جائے۔ مسافروں کی تیز ترین امیگریشن کو مکمل کرنے کےلئے پری ڈیپارچر ایپ جلد متعارف کی جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ڈی ایف آئی اے کا اسلام آباد ایئرپورٹ کے دورہ مکمل ہونے کے بعد وہ واپس پہنچ گئے ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایئرپورٹ پر حالات کا بغور جائزہ بھی لیا جس کے بعد آئندہ چند روز میں ایئرپورٹ کے حوالے سے اہم تبدیلیوں کا بھی امکان ہے .

