سینیٹ سے جادو ٹونا کے خلاف بل منظور، مجرم کو 7 سال قید اور 10 لاکھ جرمانہ ہوگا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)و فاقی حکومت کا ملک میں جادو ٹونا کر نے والے مافیا کے خلاف کریک ڈوان کا فیصلہ، مافیا کو شکنجے میںجکڑنے کے لئے بل کی منظوری ملک بھر میں جادوٹونا کر نے والے شہریوں کو مختلف حر بوں سے لو ٹ لیتے ہیں ان کے خلاف پو لیس کریک ڈوان کرے گی جو جادو ٹونا یا اسکی تشہیر کریگا پولیس ان کے خلاف مقد مات کا اندراج کر ے گی۔

جس کی سزا 6 ماہ سے 7 سال تک قید ہوگی، پینل کوڈ میں ترمیم کا بل سینیٹ سے منظور سینیٹ نے پاکستان پینل کوڈ میں ترمیم کا بل منظور کرلیا،ترمیم میں تعزیرات پاکستان میں نئی دفعہ 297 الف شامل کی گئی اور یہ بل جاود ، جادو ٹونا کی روک تھام سے متعلق ہے ۔

بل کے مطابق جو شخص جادو ٹونا یا اس کی تشہیر کرے اسے 6 ماہ سے 7سال تک قید ہو گی اورجرم کے مرتکب شخص کو 10لاکھ روپے تک جرمانہ ہو گا،اس کے علاوہ سینیٹ نے وفاقی نصاب، نصابی کتب سے متعلق بل بھی منظور کر لیا۔ یہ بل سینیٹر عینی مری نے پیش کیا۔