ترقی پذیرممالک کولاس اینڈڈیمجیج فنڈ سے مجموعی طورپر125ملین ڈالرملے ہیں .پارلیمانی سیکرٹری شذرہ منصب علی خان کھرل

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری موسمیاتی تبدیلیاں شذرہ منصب علی خان کھرل نے کہاہے کہ ترقی پذیرممالک کولاس اینڈڈیمجیج فنڈ سے مجموعی طورپر125ملین ڈالرملے ہیں،فنڈ کے استعمال کے حوالہ سے منصوبوں کو تمام صوبوں اورشراکت داروں کی معاونت سی حتمی شکل دی جائے گی ۔ جمعرات کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران ڈاکٹرنفیسہ شاہ کے سوال پرشذرہ منصب علی خان کھرل نے ایوان کوبتایا کہ لاس اینڈڈیمج فنڈ کے حوالہ سے وعدے کئے گئے تھے مگرابھی تک ہمیں کچھ نہیں ملا،250ملین فنڈ میں سے ترقی پزیرممالک کوصرف 125ملین ڈالرز ملے ہیں، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، کوئی بھی ملک ان تبدیلیوں سے اکیلے نہیں نمٹ سکتا۔پاکستان نے ایک ٹاسک فورس قائم کی ہے، جون 2026میں ہم یواین اوریواین ڈی پی کے ساتھ مل کرپراجیکٹ بنائیں گے،حکومت اڈاپٹیشن فنڈکے ساتھ بھی رابطے میں ہے،ہم کئی منصوبوں پرکام کررہے ہیں تاکہ یہ قرضے اورمعاونت حاصل کی جاسکے۔

شرمیلا فاروقی کے ضمنی سوال پرانہوں نے کہاکہ کوپ 30میں فنڈکوآپریشنلائز کیاگیا ہے جون 2026تک ہمیں ایک منصوبہ کاہدف دیاگیاہے،125ملین ڈالرمیں اپنے حصے کیلئے ہم ایک سے زیادہ منصوبے دیں گے،پہلے وعدہ کیاگیاتھا کہ اس فنڈ میں 817ملین ڈالرآئیں گے مگرصرف 250ملین ڈالرآئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ٹاسک فورس چاروں صوبوں کاجائزہ لیں گے اورصوبوں کی مشاورت سے منصوبوں کوشامل کرنے کافیصلہ کیا جائیگا۔

شائستہ پرویز ملک کے ضمنی سوال پرانہوں نے کہاکہ سندھ اوپنجاب میں سیلاب کے بعد14مداخلتیں ہوئی ہے۔نعیمہ کشورخان کے ضمنی سوال پرانہوں نے کہاکہ منصوبوں کوحتمی شکل دینے کیلئے تمام صوبوں کوآن بورڈ لیاجاتاہے،این ڈی سی اوروزارتی سطح پربھی یہ اموردیکھے جارہے ہیں،کئی پراجیکٹ چل رہے ہیں اورکئی مکمل ہے، گلیشیئرز کے پگھلنے کوروکنے کیلئے تیسریپراجیکٹ پربھی کام جاری ہے، ہرمون سون میں شجرکاری کی مہم بھی ہوتی رہتی ہے،فروری اورمارچ میں شجرکاری کی مہم شروع ہوگی۔