فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فائونڈیشن کروڑوں روپے کی کرپشن کا معاملہ ؛ ایف آئی اے نے 15 افسران کی اسلام آباد ایکسائز سے گاڑیوں کی تفصیلات مانگ لیں

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹر )فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فائونڈیشن اتھارٹی کے سیکٹرG/14 میں کروڑوں روپے مالیت کی کرپشن کا معاملہ دوران تفتیش انکشاف ہوا ہے کہ ایف جی ایچ اے کے اسسٹنٹ سمیت 15 ملزمان نے گاڑیوں اور اسلام آباد میں جائیدادوں کی تفصیلات سامنے آگئی وقاص بلوچ جو کہ اسسٹنٹ تھا کا گھر سیل کر دیا گیا ایف ائی اے نے گاڑیوں اور جائیدادوں بارے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن اور محکمہ ایکسائز اسلام اباد کو لیٹر لکھ دیا ہے کہ اس کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ڈپٹی کمشنر لینڈ یاسر قیوم نے سے بھی ایف آئی اے کو اہم شواہد ملے تاہم ایف ائی اے نے وقاص بلوچ جو کہ اسسٹنٹ تھا کے بارے میں معلوم ہوا کہ اس نے پانچ گاڑیاں اور گھر خریدا ایف ائی اے نے ہاؤسنگ فاؤنڈیشن اور محکمہ ایکسائز کو لیٹر لکھ دیا ہےدوسری جانب متاثرین کی درخواست میں نا مزد تحصیلدار عرفان ڈوگر نے بھی ایف ائی اے کارپوریٹ کرائم سرکل میں پیش ہو کر جو بیان دیا ہے اس بارے میں بھی ایف ائی اے مصروف تفتیش ہے کیپیٹل نیوز پوائنٹ نے مقدمہ کے تفتیشی مرزا وقاص سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ ہم نے کروڑوں روپے کے اس کرپشن کے معاملے میں ملوث پراپرٹی ڈیلر کوبی لیٹر لکھا ہے اور عرفان ڈوگر کے حوالے سے معاملے کی تفتیش جاری ہے ان کا کہنا تھا کہ ابھی یہ تفتیش ختم نہیں ہوئی اس میں صرف ابھی تک ایک ملزم گرفتار ہوا ہے.

دیگرنے عبوری ضمانت کرائی ہوئی ہےجب شامل تفتیش ہوں گے تو حقائق سامنے ا جائیں گے دوسری جانب نائب تحصیلدار عرفان ڈوگر ابتدائی بیان دے کر غائب ہیں یاد رہے کہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن اتھارٹی نے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جس میں تحقیقات کے بعد شواہد سامنےآنے پر ڈپٹی کمشنر لینڈ یاسر قیوم نائب تحصیلدار عرفان ڈوگر وقاص بلوچ سمیت پانچ افسران کو معطل کر کے رپورٹ وزارت ہاؤسنگ کو بھجوا دی گئی تھی بعد ازاں معاملے کی تحقیقات ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے شروع کر دی تھی جس میں ابتدائی طور پر ڈپٹی کمشنر لینڈ ہی گرفتار ہو سکا ہے۔

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فائونڈیشن کروڑوں روپے کی کرپشن کا معاملہ ؛ ایف آئی اے نے 15 افسران کی اسلام آباد ایکسائز سے گاڑیوں کی تفصیلات مانگ لیں