السادات گروپ میں سابق وزیر داخلہ ملک محمد حبیب کی بطور گروپ ہیڈ تقرری

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )السادات گروپ نے سابق وفاقی وزیر داخلہ ملک محمد حبیب کو گروپ ہیڈ مقرر کر دیا ہے۔ ملک محمد حبیب نوجوانوں کی ترقی، بین المذاہب ہم آہنگی اور سیاحت کے فروغ سے متعلق اقدامات پر کام کریں گے۔

تقریبِ تقرری سے خطاب کرتے ہوئے السادات گروپ کے چیئرمین سید سادات شاہ نے سابق وزیر داخلہ ملک محمد حبیب کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے دورِ وزارت میں پاکستان کی ترقی کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک محمد حبیب کی کاوشوں کے نتیجے میں ملک کو اہم کامیابیاں حاصل ہوئیں اور السادات گروپ کو انہیں اپنی ٹیم کا حصہ بنانے پر فخر ہے۔

سید سادات شاہ نے مزید کہا کہ وہ باہمی تعاون سے پاکستان میں معاشی اور ثقافتی اصلاحات کے فروغ کے لیے کام کریں گے، جس میں نوجوانوں کی شمولیت، بین المذاہب ہم آہنگی اور سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جائے گی اس موقع پر ملک محمد حبیب نے کہا کہ مشترکہ کاوشوں کا مقصد ایک خوشحال اور پُرامن پاکستان کے لیے عملی اقدامات کرنا ہے۔