نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں وفات پانے والے ممبران اور عزیز و اقارب کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ تقریب

اسلام آباد(سٹی رپورٹر ) نیشنل پریس کلب کے ممبران اور ان کے عزیز و اقارب جو گذشتہ دنوں وفات پا گئے تھے کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہوئی، تقریب میں این پی سی کے صدر اظہر جتوئی،سیکرٹری نیئر علی، فنانس سیکرٹری وقار عباسی، جوائنٹ سیکرٹری سحرش قریشی،آر آئی یو جے کے صدر آصف بشیر چوہدری،جنرل سیکرٹری راجہ بشیر عثمانی، فنانس سیکرٹری اظہار الحق خان نیازی،این پی سی کے سابق سیکرٹری خلیل احمد راجہ،سابق صدور آر آئی یو جے طارق علی ورک،مبارک زیب خان .

عامر سجاد سید،این پی سی کے ممبران گورننگ باڈی، عامر رفیق بٹ، نوید احمد شیخ، فائزہ شاہ کاظمی، جعفر علی بلتی،پی آر اے کے صدر ایم بی سومرو،سینئر صحافیوں رؤف کلاسرہ ، مائرہ عمران،میاں اختر حسین، امجد صدیق،کاشف رفیق، قربان ستی ، راحیل نواز سواتی، طارق عثمانی، اعجاز فکری سمیت دوست احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کی .

وفات پانے والے ممبران اور انکے عزیز واقارب میں سابق صدر این پی سی شکیل انجم کی اہلیہ، این پی سی کے جوائنٹ سیکرٹری اور سچ ٹی وی کے ہیڈ آف انوسٹی گیشن سیل سید عون شیرازی کی اہلیہ، نعیم قریشی، عبدالجبار زکریا کے صاحبزادے، جمشید خان کے والد، قاضی عثمان کے والد، آصف کیانی کے والد،اعجاز مہر کی والدہ، بابر ملک کے بھائی،ملک عمران کے سسر،سید شاہد وحید کے سسر،روزینہ علی اور عنبرین علی کی نانی،رانا اقبال سکندر کی ساس ،این پی سی کے سٹاف رپورٹر سدھیر احمد کیانی کے بہنوئی اور این پی سی کے سٹاف ممبر نفیس عباسی کی والدہ شامل ہیں۔