انٹرمیڈیٹ 2026 کے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع، نئی آخری تاریخ 19 فروری

لاہور(بیورو رپورٹ ) انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کیلئے داخلہ جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2026 کے لئے داخلہ جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ہفتہ کی توسیع کر دی پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے تاریخ میں توسیع کی منظوری دی، اب امیدوار سنگل فیس کے ساتھ 11 فروری کی بجائے 19 فروری تک داخلہ جمع کراسکیں گے۔

دو گنا فیس کے ساتھ 24 فروری تک داخلہ جمع کرایا جاسکے گا، تین گنا فیس کے ساتھ 9 مارچ آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے انٹرمیڈیٹ کا پہلا سالانہ امتحانات 2026 کا آغاز 20 مئی سے ہوگا، پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی منظوری دے دی۔