عالمی یوم سماجی انصاف مساوات اور انسانی وقار کے تحفظ کا پیغام دیتا ہے. چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ عالمی یوم سماجی انصاف مساوات اور انسانی وقار کے تحفظ کا پیغام دیتا ہے۔ عالمی یوم سماجی انصاف کے موقع پر اپنے جاری پیغام میں سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ کمزور طبقات کا تحفظ ریاست کی اولین ترجیح ہے،سماجی انصاف کے بغیر پائیدار اور منصفانہ معاشرہ ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سماجی انصاف کے فروغ کا عملی ذریعہ ہے،خواتین اور مستحق خاندانوں کا معاشی تحفظ بی آئی ایس پی کی بنیادی ترجیح ہے۔سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ عالمی یوم سماجی انصاف پر اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ کوئی شہری ترقی کے سفر میں پیچھے نہیں رہے گا،سماجی تحفظ کے موثر نظام سے ہی معاشرتی عدم مساوات کا خاتمہ ممکن ہے۔