وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی

کوئٹہ (بیورو رپورٹ )وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ہفتہ کے روز ڈومکی ہاؤس گئے جہاں انہوں نے سابق سینیٹر مرحوم میر نبی بخش خان ڈومکی کی اہلیہ، سابق وفاقی وزیر میر حسن خان ڈومکی کی والدہ اور صوبائی وزیر سردار کوہیار خان ڈومکی کی نانی کے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔

اعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی بعد ازاں پروجیکٹ ڈائریکٹر رفیق بلوچ کی رہائش گاہ بھی گئے جہاں انہوں نے ان کے بہنوئی کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر مرحومین کے لیے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی، اس موقع پر صوبائی وزراء اور اراکین صوبائی اسمبلی بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔