اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی)سینٹر روبینہ خالد نےکہا ہے کہ مادری زبان شناخت، ثقافت اور ورثے کی بنیاد اور اس کے بغیر ترقی کا خواب ادھورا ہے۔ بی آئی ایس پی سے ہفتے کو بیان میں کہا کہ چیئر پرسن سینٹر روبینہ خالد نے مادری زبان کے عالمی دن کے موقعے پر اپنے پیغام میں کہا کہ مادری زبانوں کا تحفظ سماجی انصاف کے فروغ کے لئے ناگزیر اور ان کا تنوع پاکستان کی خوبصورتی اور طاقت ہے۔سینٹر روبینہ خالد نے کہا کہ مادری زبان میں تعلیم بچوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی ہر طبقے تک اس کی زبان میں رسائی پر یقین رکھتا ہے۔سینٹر روبینہ خالد نے کہا کہ مادری زبانوں کا فروغ قومی یکجہتی کو مضبوط بناتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ثقافتی ہم آہنگی کے لئے تمام زبانوں کا احترام ضروری ہے۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ مادری زبان کے تحفظ سے نسلوں کا رشتہ مضبوط ہوتا ہے۔سینٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سماجی شمولیت کے لئے لسانی تنوع کو تسلیم کرتا ہے، مادری زبانوں کے بغیر ترقی کا خواب ادھورا ہے۔

