پی ٹی آئی اور سوشل میڈیا پر سخت تنقید، معاشرے میں ’یو ٹیومر‘ قرار دیا.وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری

لاہور (بیورو رپورٹ)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے غلیظ جماعت اور ذہنیت کے ’یو ٹیومر‘ معاشرے کو ناسور کی طرح چمٹ گئے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پراپنے بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جہاز پہ تنقید کے چکر میں اپنی اوقات اور تربیت دکھا دی ہے، اُنہوں نے کہا کہ گٹر جماعت، گٹر ذہنیت کے ’یو ٹیومر‘جو اس ملک اور سوسائٹی کو ناسور کی طرح چمٹ گئے ہیں۔

وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ مجال ہے جو کسی بنیادی حقوق کے علمبردار کو ہوش آیا ،میڈیا اور اُس کے بڑے بڑے اینکرز کی صحافت،اقدار اور تجربے نے ذرا بھی جوش مارا ہو، اُن کی طرف سے پرجوش سیگمنٹ کا انتظار ہے دوسری جانب عظمیٰ بخاری نے ایکس پر پی ٹی آئی سوشل میڈیا کی پوسٹیں بھی شیئر کردی۔