وزیراعظم شہباز شریف نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، پاک-افغان سرحد کی صورتحال پر عسکری قیادت سے بریفنگ لی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور فیلڈ مارشل، چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل عاصم منیر سمیت عسکری قیادت سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران شہباز شریف کو عسکری قیادت کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کی موجودہ سرحدی صورتحال پر مفصل بریفنگ دی گئی انہوں نے اس موقع پر واضح کیا کہ فتنہ الخوارج اور افغان طالبان رجیم کے گٹھ جوڑ اور شرپسند کارروائیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی جب کہ افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج کی پاکستان کے خلاف سرگرمیاں کسی صورت قابلِ قبول نہیں ، وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں افواجِ پاکستان ملک کے دفاع کے لیے ہر دم تیار ہیں، پاکستان کسی بھی قسم کی جارحیت کے خلاف اپنا مؤثر دفاع کرنا بخوبی جانتا ہے۔